super past shutdown click me

spr1

Published in: on December 16, 2008 at 10:48 am  Leave a Comment  

علوی نستعلیق اردو فونٹ


download link

اسلام و علیکم
آپ کا دل چاہتا ہو گا کہ ایم ایس ورڈ اور نوٹ پیڈ میں اردو لکھوں اور وہ بھی انپیج جسی تو جناب یہ فونٹ ڈانلوڈ کریں اس کا سائز ٣۔٦ ایم بی ہے آپ ایسے استعمال کر کے دیکھیں اور مجھے اپنی دعاٶں میں ضرور یاد رکیھیے گا کیونکہ میں بہت ۔۔۔۔۔ ہو

Published in: on November 20, 2008 at 3:01 pm  Leave a Comment  

Gmail drive

download link

اس وقت انٹرنیٹ پر تین فری ای میل سروسزسب سے نمایاں ہیں۔ ایک ہاٹ میل، دوسری یاہو اور تیسری جی میل یا گوگل میل۔ گوگل میل یکم اپریل 2004ءکو جاری کی گئی۔ یہ وہ زمانہ تھا جب فری میل سروسز 2 میگا بائٹ یا اس سے قدرے زیادہ اسٹوریج فراہم کرتی تھیں۔ گوگل نے اس وقت ایک جی بی کا فری ای میل اکاﺅنٹ فراہم کرکے تہلکہ مچا دیا تھا۔ ابتدا میں جی میل ایک پرائیویٹ بی ٹا سروس تھی۔ یعنی اس پر اکاﺅنٹ حاصل کرنے کے لئے ضروری تھا کہ کوئی دوسرا شخص جو جی میل پر ای میل اکاﺅنٹ رکھتا ہو، آپ کو جی میل استعمال کرنے کی دعوت ارسال کرے۔ بعد میں 7 فروری 2007ءکو گوگل نے جی میل کی سروس ہر خاص و عام کے لئے جاری کردی۔
جی میل، جو جرمنی اور برطانیہ کے لئے گوگل میل ہے، ابتدا میں ایک جی بی کی اسپیس فراہم کرتی تھی مگر اب یہ فری اسپیس 2857 میگا بائٹ سے بھی زیادہ ہوچکی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔ جی میل کی پہلی سالگرہ کے موقع پر یعنی یکم اپریل 2005ءکو گوگل نے جی میل کی اسپیس بڑھا کر دو جی بی کرنے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا گیا کہ ہر گزرتے سکینڈ کے ساتھ اس اسپیس میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ اس وقت جی میل کی اسپیس 0.4 میگا بائٹ فی دن اور 145 میگا بائٹ فی سال کے حساب سے بڑھ رہی ہے۔ توقع ہے کہ 2008ءکے درمیان تک جی میل کی اسپیس تین جی بی ہوچکی ہوگی۔
جی میل چونکہ ایک بڑی مقدار میں مفت اسپیس فراہم کررہا ہے لہٰذا اسے آن لائن اسٹوریج کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ آئیڈیا چند سافٹ ویئر کی صورت میں عملی شکل میں بھی موجود ہے۔ ایسا ہی ایک سافٹ ویئر جی میل ڈرائیو (GMail Drive) ہے۔
جی میل ڈرائیو
جی میل ڈرائیو ایک فری ویئر سافٹ ویئر ہے جسے Bjarke Viksoe نامی ایک ڈویلپر نے تیار کیا ہے۔ یہ دراصل ایک شیل نیم اسپیس ایکسٹینشن ہے جو ونڈوز ایکسپلورر میں ایک مجازی ڈرائیو بنا دیتی ہے۔ ایسی ڈرائیو کے ذریعے آپ اپنے جی میل اکاﺅنٹ کو بطور اسٹوریج ڈرائیو استعمال کرسکتے ہیں۔یہ بالکل کسی عام ڈرائیو کی طرح ہے۔ جس طرح آپ مختلف ڈرائیوز میں ڈیٹا کاپی پیسٹ کرتے ہیں، بالکل ویسے ہی اس ڈرائیو میں بھی کرسکتے ہیں۔ اس ڈرائیو میں آپ جو بھی ڈیٹا پیسٹ کرتے ہیں، وہ آپ کے جی میل اکاﺅنٹ میں محفوظ ہوجاتا ہے اور آپ اپنے ڈیٹا کو ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، آپ اس ڈرائیو پر رائٹ کلک کرکے پراپرٹیز میں دستیاب اور استعمال شدہ اسپیس بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
آپ جی میل ڈرائیو کا تازہ ترین ورژن مندرجہ ذیل ربط سے ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔

Published in: on November 17, 2008 at 2:17 pm  Leave a Comment  

gmail extintantion

download link

جی میل کو اگر نمبرون ای میل سروس کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ اپنی بے مثال سروسز کے ساتھ اس کا مفت دستیاب ہونا اس کی مقبولیت کی ایک بہت بڑی وجہ ہے۔ اگر آپ جی میل کی ایک جیسی شکل و صورت سے بور ہو چکے ہیں تو فائر فوکس کے ایکسٹینشن Google Redesigned سے اسے ایک منفرد اور بے حد خوبصورت انداز دے سکتے ہیں۔
اس ایکسٹینشن کو فائر فوکس کے لیے Globex Designs نے ڈیزائن کیا ہے تاکہ جی میل کی خوبصورتی میں اضافہ کر کے اس سروس کی مقبولیت میں اضافہ کیا جا سکے۔

یہ تمام تر تبدیلی اس ایکسٹینشن کی اسٹائل شیٹ کی وجہ سے ہے جو جی میل کی اصل اسٹائل شیٹ سے بدل دی جاتی ہے۔ اس ایکسٹیشن کو انسٹال کر لینے کے بعد آپ جی میل کو بالکل نئے انداز میں دیکھتے ہیں۔ یہ تبدیلی اتنی خوبصورت ہے کہ اس ایکٹینشن کو بہت زیادہ تعداد میں ڈائون لوڈ کیا جا رہا ہے یعنی اسے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
Google Redesigned کو صرف موزیلا کے برائوزرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ خاص طور پر موزیلا فائرفوکس 3 کے ساتھ اس کی خوبصورتی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ دیگر پرانے ورژنز کے ساتھ یہ صحیح سے کام نہیں کرتا البتہ فائر فوکس 3 کے ساتھ اس کی ہم آہنگی اور رفتار بہت اچھی ہے۔

مزید برآں یہ ایکسٹینشن گوگل میل کے علاوہ گوگل کی چند دیگر سروسز کی ڈیزائنگ بھی تبدیل کر دیتا ہے۔

Published in: on November 15, 2008 at 4:03 pm  Leave a Comment  
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.